15 اپریل 2014 - 04:00
لبنان کے المنارٹی وی چینل عملے کے تین اراکین کی شام میں شہادت+ تصاویر

لبنان کے المنار ٹی وی چینل عملے کے تین اراکین شام کے علاقے معلولا میں تکفیری دھشتگردوں کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے المنار ٹی وی چینل عملے کے تین اراکین شام کے علاقے معلولا میں تکفیری دھشتگردوں کے حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔
المنار ٹی وی چینل نے اپنے تین نامہ نگاروں کی شہادت پر ایک بیان جاری کر کے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ تینوں اراکین تکفیریوں کی گولیوں سے چھلنی ہو کر زیادہ دیر زخموں کی تاب نہ لا سکے اور جام شہادت نوش کر گئے۔
المنار نے شہداء کے اہل خانہ کو تسلیت عرض کرتے ہوئے انہیں شہدائے مقاومت کے نام سے یاد کیا۔

واضح رہے کہ پریس ٹی وی نے بھی اعلان کیا ہے کہ معلولا میں اس کے اہکاروں کو بھی مورد حملہ قرار دیا گیا ہے تاھم ان کے جانی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز